Laaltain

پانچواں مفرد

4 اکتوبر, 2016
Picture of نصیر احمد ناصر

نصیر احمد ناصر

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

پانچواں مفرد

[/vc_column_text][vc_column_text]

خواب آنکھوں سے شروع ہوکر
پیروں کے تلووں پر ختم ہوجاتے ہیں
دریا پر پُل ابھی نہیں بنا
اور مٹی کو راستہ بننے میں
کئی صدیوں کا سفر درکار ہے
پانی اور ہوا کے ساتھ چلتے ہوئے
وقت مجھ سے آگے نکل جاتا ہے
اور میں۔۔۔۔۔ اس زمین کا تنہا مسافر
تم سے بہت پیچھے
بچی کھچی عمر کا توشہ سنبھالے
پھیلاؤ کی آخری حد سے
کائنات کے سمٹنے کا انتظار کرتا ہوں
رات کا سایہ دیئے کی لَو سے ڈر جاتا ہے
آسمان کا خیمہ بہت چھوٹا ہے
اور روشنی میرے دل سے کہیں زیادہ ۔۔۔۔۔
لیکن فاصلوں کے مدار
خوابوں کے دائروں سے بڑے نہیں ہوتے
الوہی موسموں میں
جب ستاروں کے پھول کھل رہے ہوں گے
اور سورج کی آگ پر تتلیاں منڈلائیں گی
تو تمہارے چہرے کا چاند
شامِ ابد کی شاخوں سے طلوع ہوگا
اگر تم میں انتظار کی شکتی ہوئی
تو میں عناصر کی نئی ترتیب کے ہمراہ
تمہیں ملنے آؤں گا!!

Image: Jon Jacobsen
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

ہمارے لیے لکھیں۔