Laaltain

مزارعے

2 مئی, 2015
Picture of نعمان اسحق

نعمان اسحق

اس بارتمہارے حصے میں آنے والی
گندم کی بوریوں کی بھرپائی بہت مشکل ہے
شایداس باروہ ٹھنڈی میٹھی گندم
اُس فراوانی کیساتھ نہ کھا سکو تم !

 

تمہاری زمینوں کی شادابی کے لیے
ہماری خودکی زمینیں بانجھ ہو چکی ہیں
ان میں اب کوئی بھی بیج پودا نہی بن پاتا!

 

جوکونپلیں پوٹھی تھیں کبھی
وہ اس بارجون کی دھوپ میں کملا گئی ہیں
کیونکہ ہماری عورتوں کادودھ سوکھ چکاہے !

 

تمہاری فصلوں کی سلامتی کے لئے
ہم نے اپنے سوکھے ہوئے پتلے
تمہاری زمینوں میں ٹانک رکھے ہیں
پرندوں نے ہمارے تن پہ ایک بوٹی بھی نہیں چھوڑی !

 

پھر بھی اس بارتمہارے حصےمیں آنے والی
گندم کی بوریوں کی بھرپائی بہت مشکل ہے !

ہمارے لیے لکھیں۔