Laaltain

راندۂ درگاہ

6 مارچ، 2017
راندۂ درگاہ
مَیں نے آنکھیں بند کرلیں
اور خواب میں چلتا رہا یونہی
تو اِس بیچ
کسی لمحے نے
میرے وجود کو
بھینچ لیا
اور پھر مِرے چہرے پر
چیچک زدہ نُقطے کی صورت
پھیل گئے لمحہ بھر میں
تب میرا
انسانی آبادی میں
رہنا ٹھیک نہیں سمجھا گیا
کیونکہ مَیں
اِس شُمار میں کہیں آتا ہی نہیں تھا
اور میرے لیے
کہیں دُور پرے
کسی مندر کے پہلو میں
اور چِنالی (1)کے سینے پر
کٹیا بنا کے
مجھے رکھا گیا
اور آج مری جب
آنکھ کھلی تو
خود کو اپنی اِس
جنم بھومی سے دُور کہیں
انجانی اور بے مہرآنکھوں کے جِلو میں
اور اذہان کو ملتے دیکھا
تو خود کو دفعتاً
چیچک زدہ کے
اُسی استھان میں پایا

 

نوٹ: (1)چنالی : گوادر کے جنوب میں پہاڑی کے بالکل ساتھ ہی واقع ایک تاریخی جگہ کا نام جہاں چیچک زدہ لوگوں کو رکھا جاتاتھا۔

Image: Oswaldo Guayasamin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *