جنت اور جہنم کے درمیان کی لکیر

ثروت زہرا: رتھ فاؤ
تمہیں تو ڈراونی شکلوں سے خوف نہیں آتا
مگر مجھے ان کے تحلیل شدہ،
جھڑتے ہوئے متعصب نظریوں کے فضا میں پھیلنے سے
خوف آ رہا ہے
ماں رتھ فاؤ

علی زریون: ماں رتھ فاؤ
تم کو جنّت سے کیا لینا
تم خود دھرتی کی جنّت ہو
عشرہ // خیر سے آؤ خیر سے جاؤ

ادریس بابر: رُوتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ
کم سے کم بھی کہیں تو نصف صدی
جسم کے کوڑھ کا علاج کیا