طلبہ مظاہرے کے باعث فیسوں میں اضافے کا فیصلہ تبدیل
کراچی یونیورسٹی کی جانب سے امتحانی و تدریسی واجبات میں دوسو فیصد اضافے کا فیصلہ طلبہ مظاہرے کے بعد تبدیل کردیا گیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے دوسو فی صد کی بجائے صرف پچاس فی صد اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔