زبان
غیر اعلانیہ
قید بامشقت کاٹ رہی ہے
کانوں نے
سنا ان سنا
آنکھوں نے
دیکھا ان دیکھا
کرنے کی عادت ڈال لی ہے
دل نے
ایک تیز چاقو
اپنے اندر دبا رکھا ہے
یہ دن
نظمیں لکھ لکھ کر
کسی کو نہ سنانے کے ہیں
پھر بھی تم
مجھے پڑھ سکتے ہو
جو لکیریں میں کاغذ پر نہیں کھینچ سکتا
میرے جسم پر ابھر آتی ہیں
سید کاشف رضا ایک شاعر، لکھاری اور مترجم ہیں اور ان کی پانچ کتب شائع ہو چکی ہیں۔ وہ کراچی میں ایک ٹیوی جرنلسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان کا ایک ناول آئندہ برس آنے والا ہے۔