Laaltain

کبھی ہم بھی “چائے والے” تھے

20 اکتوبر، 2016

[blockquote style=”3″]

احمد شمیمؔ صاحب کی نظم “کبھی ہم بھی خوبصورت تھے” کی پیروڈی “کبھی ہم بھی چائے والے تھے” فیاض محمود نے کی ہے۔ یہ پیروڈی اسلام آباد کے اس چائے والے کی شہرت کو سامنے رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ سب سے پہلے jiah_ali@ نے اسلام آباد کے اس چائے والے نوجوان کی تصویر پوسٹ کی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

[/blockquote]
[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

کبھی ہم بھی “چائے والے” تھے

[/vc_column_text][vc_column_text]

کبھی ہم بھی چائے والے تھے
چائے کا پوا پکڑے
ہاتھ ساکن تھے !
روزانہ بہت سے کپوں میں
چائے بناتے تھے
پھر ٹرے میں رکھ کر
بنچوں پر بیٹھنے والے گاہکوں
کو تھماتے تھے
جو ہم سے دودھ پتی
مانگتے تھے، لیکن مایوس ہوتے تھے
نئے دن کا سویرا، جب دیہاڑی لگانے کو
ہمیں نیند سے جگاتا تھا
تو ہم کہتے تھے
صبح دیر تلک سونا کتنا خوبصورت ہے
ہمیں وہ نیلا کرتا دو کہ
ہم کو لڑکیوں کے
کیمروں کے دیس جانا ہے
ہمیں لڑکیوں کی نظریں، کیمروں کی
سیلفیاں آواز دیتی ہیں
نئے دن کی مشقت ، چائے کے ڈھابے
پر بیٹھے ہوئے
سیلفی کے لیے بلاتی ہے
ہمیں وہ نیلا کرتا دو !
ہمیں وہ نیلا کرتا دو !
ہمیں وہ نیلا کرتا دو !

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *