Laaltain

قائد اعظم یونیورسٹی میں امتحانی بے قاعدگیاں، طلبہ مشکلات کا شکار

16 مئی، 2014
اسلام آباد اور گردونواح کے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے منسلک کالجز کے ہزاروں طلبہ رواں ماہ منعقد ہونے والے امتحانات میں بے قاعدگیوں کے باعث مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ رول نمبر سلپسپر درج غلط معلومات اور امتحانی مراکز تک امیدواروں کے کوائف نہ پہنچنے کے باعث بی-اے، بی ۔ایس ۔سی اور بی کام کے طلبہ کا تعلیمی سال کے ضائع ہونے کے خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی سے منسلک کالجز اور اور امتحانی مراکز میں امتحانی نظام میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کے باعث پرچہ تاخیر سے شروع ہوئے اور بعض طلبہ کو امتحانی مراکز میں داخلے اور پرچہ دینے اجازت حاصل کرنے میں مشکلات پیش آنے کے واقعات بھی پیش آئے۔
امتحانی مراکز تک امیدواران کے کوائف پہنچانے کے عمل میں تاخیر کے باعث گورنمنٹ مارگلہ کالج F-7/2 اورگورنمنٹ کالج برائے طالبات G-10/4 کے اامتحانی مراکز میں پرچہ وقت پر شروع نہ ہو سکے۔ان بے قاعدگیوں کے باعث امتحانی عملہ نے بعض جعلی امیدواروں کے امتحان دینے کے خدشہ کا بھی اظہار کیا۔
امتحان میں شریک بعض طلبہ نے شناختی کارڈ نمبر کے غلط اندراج کی شکایت بھی کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اعتزاز نے ان مسائل کے جلد حل کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی اور رول نمبر سلپس میں غلطیوں کے امکان کو ختم کرنے کے لئے بہتر سافٹ وئیر کے حصول کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *