سپاہی تنویر حسین کی ڈائری
۱۹۷۱ء تین دسمبرسے سترہ دسمبرکی رات تک کی یادداشتوں میں سپاہی کےشب وروزکےمعمول، جنگ کےسچ، جھوٹ، افواہیں، اپنی بقاء کیلیئے بے رحمی سے لڑنے والے کُچھ سپاہی، کُچھ مُکتی جوت، کُچھ قاتل، جنگ سے یکسر لا تعلق کُچھ لوگ، کُچھ چہروں کی مُسکراہٹیں اور کُچھ آنکھوں کے آنسُو؛ سابق مشرقی پاکستان سے وابستہ کئی احساسات کی باز آفرینی کرتا ہوا ایک پندرہ روزہ سلسلہ۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بیالیس سال مکمل ہونے پرہماری تاریخ کےاس خون آشام باب کی کُچھ یادیں۔ مشرقی پاکستان کےایک سرحدی گاوں میں تعینات کسی پلٹن کے سپاہی کی فرضی ڈائری سے چند داغ ہائےسینہ کو تازہ کرتے ہوئے چند صفحات۔۔ زکی نقوی کے قلم سے “لالٹین” دسمبر کے شمارے میں اور www.laaltain.com پر ۳ دسمبر تا ۱۵ دسمبر روزانہ سلسلہ وار