Laaltain

سوالاًجواباً: جفعر خان اچکزئی کی یاد میں

25 مارچ، 2014
عام آدمی کے خاص زاویے سے،
کھوٹے سوالوں کے کھرے جواب،
بلوچستان کے معروف لکھاری جعفر خان اچکزئی مرحوم کی یاد میں۔

 

سوال: بلوچستان سے آپ کو کیا یاد آتا ہے؟
جواب: وہ سب بہت غریب ہیں۔

 

سوال: خیبرپشتونخوا سے کیا مراد لیتے ہیں؟
جواب: عمران خان۔

 

سوال: پنجاب میں کیا ہوتا ہے؟
جواب: میلے، بسنت، ورلڈ ریکارڈ، موٹروے۔۔
سوال: لاہوری اور پشاوری میں فرق؟
جواب: اتنا ہی جتنا آرمی اور ایف سی میں ہے۔
سوال: منور حسن کون ہے؟
جواب: وزیرستان کا ناظم اعلی۔
سوال: طالبان کون لوگ ہیں؟
جواب: ہمارے کرموں کا پھل۔

 

سوال: ماما قدیر سے آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟
جواب: ناٹو، آذادی، بے بسی۔

 

سوال: کوئٹہ کہاں ہے؟
جواب: ایبٹ آباد میں،

 

سوال: روس کو کس نے شکست دی؟
جواب: سٹنگر میزائیل نے۔۔

 

سوال: قائداعظم ریزیڈنسی کو کیوں جلایا گیا؟
جواب: یہ کہاں ہے؟

 

سوال: آپ تفریح کے لئے زیارت جانا پسند فرمائیں گے؟
جواب: میں ذیادہ مذہبی نہیں ہوں بس ایک دو دفعہ داتا دربار گیا ہوں۔

 

سوال: ماما قدیر کے بارے میں کچھ تو بتائیں؟
جواب: پتہ نہیں، شاید کسی مطالبے کے لئے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

 

سوال: وزیرستان سے لوگ نقل مکانی کیوں کر رہے ہیں؟
جواب: پتہ نہیں لیکن ہم بہت پریشان ہیں۔

 

سوال: وہ کیوں؟
جواب: وہ پنجاب اور سندھ کے پرامن شہروں کو خراب نہ کر دیں۔

 

سوال: کراچی سے کیا مراد ہے؟
جواب: الطاف بھائی۔

 

سوال: کیا آپ عبدالستار ایدھی کو جانتے ہیں؟
جواب: جی ہاں۔ وہ ایمبولنس چلاتا ہے۔

 

سوال: شیخ رشید کون ہے؟
جواب: مشرف کی پارٹی کا صدر۔

 

سوال: چوہدری شجاعت کو آپ جانتے ہیں؟
جواب: میرے خیال میں چوہدری افتخار اور چوہدری اعتزاز کا بھائی ہے۔

 

سوال: عمران خان کیوں وزیر اعظم نہیں بن سکے؟
جواب: کیونکہ لوگوں کو پتہ نہیں تھا کہ اس نے ورلڈ کپ جیتا۔

 

سوال: لاہوری اور پشاوری میں فرق؟
جواب: اتنا ہی جتنا آرمی اور ایف سی میں ہے۔

 

سوال: منور حسن کون ہے؟
جواب: وزیرستان کا ناظم اعلی۔

 

سوال: انڈیا کا پنجاب ذیادہ زرخیز ہے یا پاکستان کا؟
جواب: تو کیا دونوں میں کوئی فرق ہے؟

 

سوال: سندھ مدرستہ اسلام اور قائد اعظم میں کیا تعلق ہے؟
جواب: معاف کیجیئے گا۔ قائداعظم مدرسہ میں نہیں پڑھے ہیں۔

 

سوال: ڈرون حملے کب بند ہوں گے؟
جواب: جب شریعت آئے گی!

 

سوال: بلوچستان کیوں پسماندہ ہے؟
جواب: ہم کو آذادی دو!

 

سوال: کامریڈ کسے کہتے ہیں؟
جواب: کافروں کے ساتھی کو۔

 

سوال: ڈرون حملے کب بند ہوں گے؟
جواب: جب شریعت آئے گی!
سوال: خبرناک کیا چیز ہے؟
جواب: پنجاب ثقافتی پروگرام۔

 

سوال: زاہد حامد کون ہے؟
جواب: ڈرائینگ روم کا مجاہد۔

 

سوال: شہید کسے کہتے ہیں؟
جواب: گھر کی حفاظت کرتے ہوئے اگر کتا مر جائے تو اسے شہید کہتے ہیں۔

 

سوال: ثنا بُچہ کون ہے؟
جواب: بچہ ثُقہ کی بہن شاید۔۔۔

 

سوال: آج کل کے نعت آپ کو کیسے لگتے ہیں؟
جواب: آج کل کے اسلامی گانے بہت سریلے ہوتے ہیں۔

 

سوال: طاہرالقادری کیسے آدمی ہیں؟
جواب: ان کو اکیڈمی ایوارڈ دیا جانا چاہیئے۔

 

سوال: اسفندیار ولی غفار خان کے جرّی پوتے ہیں؟
جواب: جّری غفارخان کے پوتے ہیں۔

 

سوال: ایزی لوڈ کسے کہتے ہیں؟
جواب: سرخ پوش پرچارک۔

 

سوال: اسلم رئیسانی اور ہیروینچی میں کیا فرق ہے؟
جواب: رئیسانی صاحب زرداری کے بلوچستان کے وزیراعلی تھے۔

 

سوال: نواب اور سردار میں فرق واضح کیجئے؟
جواب: گورا آقا اور کالا آقا۔

 

سوال: آپ کو انگریز اچھے لگتے ہیں یا امریکی؟
جواب: سعودی۔

 

سوال: پشتون سبز چائے کیوں پسند کرتا ہے؟
جواب: کیونکہ سبز باغ میں حوریں ذیادہ ہوتی ہیں۔

 

سوال: رحمان ملک پسند ہیں یا ان کا ہئیرکٹ؟
جواب: اُن کی اُردو۔

 

سوال: وفاقی کابینہ میں پنجاب کی ذیادہ نمائندگی کی کوئی خاص وجہ؟
جواب: مشرقی پاکستان کی نمائندگی کم ہوا کرتی تھی اس لیے وہ تڑی پار ہو گئے۔ لوگوں نے سوچا دوبارہ یہ نہ ہو اس لیے۔

 

سوال: غیر ملکی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں، اس کے پیچھے کس کی سازش ہے؟
جواب: کیا پاکستان کی ٹیم فاٹا یا بلوچستان جانے کو تیار ہے؟

 

سوال: سعادت حسن منٹو کو آپ جانتے ہیں؟
جواب: زندیق فحش نگار۔

 

سوال: دھوم فلم آپ نے دیکھی ہے؟
جواب: دوبار، کترینا نے کمال رقص کیا ہے۔

 

سوال: بلاول زرداری ہے یا بھٹو؟
جواب: ایک شرط پے کھیلوں گی پیا پیار کی بازی، جیتوں تو تجھے پاؤں ہاروں تو پیا تیری۔

 

سوال: کوئٹہ میں بے گناہ ہزارہ کو کیوں قتل کیا جا رہا ہے؟
جواب: آپ کی بات سے عرب اور فارس کے پیٹرول کی بو آرہی ہے۔
سوال: ذوالفقار مرزا جانباز ہے یا جیالا؟
جواب: حافظ قران۔

 

سوال: مولانا فضل الّرحمٰن کو کیک ذیادہ پسند ہے یا حلوہ؟
جواب: دونوں بشرطیکہ کرسی پر بیٹھ کر کھانے کو ملے۔۔۔

 

سوال: جنرل ضیاء الحق اور جنرل مشرف میں کیا فرق ہے؟
جواب: پہلا مرد مجاہد اور دوسرا کسی سے ڈرتا ورتا نہیں۔

 

سوال: کوئٹہ میں بے گناہ ہزارہ کو کیوں قتل کیا جا رہا ہے؟
جواب: آپ کی بات سے عرب اور فارس کے پیٹرول کی بو آرہی ہے۔

 

سوال: پاکستان کے پشتون کبھی کبھی خود کو افغان بھی کہتے ہیں، ایسا کیوں؟
جواب: وہ ایسے جیسے رنجیت سنگھ سکھ بھی تھا اور پنجابی بھی۔

One Response

  1. The writer is an awe­some pen painter who has a unique abil­i­ty to say a moun­tain in a word.hats off

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Response

  1. The writer is an awe­some pen painter who has a unique abil­i­ty to say a moun­tain in a word.hats off

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *