Laaltain

لاہور ہائی کورٹ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی

12 مارچ, 2014
Picture of لالٹین

لالٹین

لاہور ہائی کورٹ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ (GAT) کی شرط ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔11مارچ 2014کو عدالت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کو داخلوں کے لئے این ٹی ایس کی حیثیت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انعم الماس کی جانب سے دائر کردہ مقدمےکے فیصلے میں عدالت نے یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے این ٹی ایس امتحان کی لازمی شرط ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 کے تحت کسی ٹیسٹنگ باڈی کے قیام، ٹیسٹنگ باڈی کی نوعیت، اہلیت اور کسی ٹیسٹنگ باڈی کی ضرورت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی قانونی حیثیت پر اٹھائے گئے سوالات کے باوجود این ٹی ایس مختلف عدالتی عہدوں کے لئے بھی امتحانات منعقد کرا رہی ہے۔ این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نوٹسز سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ٹی ایس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چکوال اور وہاڑی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے لئے بھرتیوں کے ٹیسٹ بھی لے رہی ہے۔
13 دسمبر2013 کو عدالت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے بعد ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے ان کے جواب طلب کئے گئے ہیں۔ 13 وائس چانسلرز نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنی تجاویز پیش کیں۔ وائس چانسلر کے مطابق ایچ ای سی آرڈیننس کے تحت یونیورسٹیز این ٹی ایس کے منعقد کردہ ٹیسٹ کی پابند نہیں ہیں، جس کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں این ٹی ایس کی لازمی شرط کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لالٹین تحقیق کے مطابق عدالت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی قانونی حیثیت پر اٹھائے گئے سوالات کے باوجود این ٹی ایس مختلف عدالتی عہدوں کے لئے بھی امتحانات منعقد کرا رہی ہے۔ این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نوٹسز سے ظاہر ہوتا ہے کہاین ٹی ایس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چکوال اور وہاڑی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے لئے بھرتیوں کے ٹیسٹ بھی لے رہی ہے۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں مختلف عہدوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے امتحانات لینے کے ادارے موجود ہیں اور این ٹی ایس بھی ایسا ہی ایک ادارہ ہے، تاہم ماہرین نے این ٹی ایس کے طریقہ کار اور امتحانی سوالات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ طلبہ حلقوں نے عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے بیک وقت دو انٹری ٹیسٹس کی موجودگی کو زیادتی قرار دیا۔ ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس سے قبل پاکستانی جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS) کی طرف سے لیا جانے والا GAT ٹیسٹ اور یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ لازمی تھے ۔

ہمارے لیے لکھیں۔