Laaltain

نائن الیون رپورٹ کے خفیہ صفحات منظرِعام پر

17 جولائی، 2016
نو گیارہ سانحے میں سعودی حکومت یا اس کے اہلکاروں کے ملوث ہونے سے متعلق کانگریسی رپورٹ کے خفیہ رکھے گئے 28 صفحات عام کر دیے گئے ہیں۔ یہ صفحات گزشتہ تیرہ برس سے خفیہ رکھے گئے تھے اور ان سے متعلق عام تاثر یہ تھا کہ ان صفحات میں سعودی اہلکاروں کے سعودی ہائی جیکرز کے ساتھ روابط کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ان صفحات میں سعودی اینٹیلی جنس اہلکاروں کے سعودی ہائی جیکرز سے روابط اور انہیں معاونت فراہم کرنے کو ممکن قرار دیا گیا ہے تاہم سعودی حکام یا اہلکاروں کے نائن الیون سانحے میں ملوث ہونے کو واضح طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ ایک جانب انٹیلی جنس ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے تحت ان صفحات میں سعودی اہلکاروں اور نائن الیون کے ہائی جیکرز کے درمیان روابط کا انکشاف کیا گیا ہے وہیں اس ضمن میں باقاعدہ تفتیش کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ یہ اٹھائیس صفحات لالٹین قارئین کے لیے یہاں دیے جا رہے ہیں۔ قارئین انہیں پڑھ کر اپنے تئیں رائے قائم کر سکتے ہیں۔

[embeddoc url=”https://laaltain.pk/wp-content/uploads/2016/07/declasspart4.pdf” download=”all”]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *