Laaltain

زکریا یونیورسٹی کے تحت امتحانات اور نتائج کے اعلان میں تاخیر، یونیورسٹی کی ایچ ای سی رینکنگ میں تنزلی

31 دسمبر، 2013

campus-talks

مانیٹرنگ
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے تحت سال 2013 کے دوران دوسالہ ماسٹرز پروگرام، ایل ایل بی اور بی ٹیک کے امتحانات منعقد نہیں ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق دوسالہ ماسٹر پروگرام ، ایل ایل بی اور بی ٹیک کے سیکنڈ اینول سپلیمنٹری 2012 اور فرسٹ اینول 2013 کے امتحانات منعقد نہیں کئے جا سکے۔ ماسٹرز پروگرام کے تحت عربی، نباتیات(Botany)، حیوانیات(Zoology)، کیمیا(Chemistry)، انگلش، معاشیات، علم التعلیم(Education) ، فائن آرٹس، جغرافیہ، تاریخ، اسلامیات، ریاضی، شماریات، عمرانیات(Sociology)، اردو اورمطالعہ پاکستان جبکہ بی ٹیک ڈگری کے کیمیکل، الیکٹریکل، مکینیکل،سول اور الیکٹرونکس کے مضامین کے امتحانات مقررہ وقت پر شروع نہیں کئے جا سکے۔
لالٹین ذرائع کے مطابق امتحانات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ کنٹرولر امتحانا ت کے شعبہ کی بد انتظامی ہے جو گزشتہ امتحانات کے نتائج کے بروقت اعلان میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے اگلے امتحانات کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ شیڈول کے مطابق عام طور پر اگست اور ستمبر کے مہینوں میں امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ سپلیمنٹری امتحانات نتائج کے اعلان کے چالیس روز بعد منعقد کئے جاتے ہیں۔ بہاولدین زکریا یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات زبیر کا کہنا تھا کہ متعلقہ شعبوں کی طرف سے امتحانی پرچوں کی مارکنگ اب تک نہیں کی جاسکی جس وجہ سے نتائج کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔
امتحانات کے بروقت انعقاد میں ناکامی نے بی زیڈ یو کی رینکنگ کو بھی متاثر کیا ہے۔ زکریا یونیورسٹی پاکستان میں ایچ ای سی کی ٹاپ رینکڈ (Top Ranked)یونیورسٹیز کا حصہ نہیں بن پائی۔ امتحانات کے انعقاد میں تاخیر سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اکثر طلبہ ایم فل میں داخلوں اور ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیے۔ طلبہ ذرائع کے مطابق سال 2013 میں باقی یونیورسٹیز کے طلبہ کو ایک برس کی سبقت مل گئی ہے اور طلبہ کو انتظامی غفلت کے باعث اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ بی زیڈ یو طلبہ نے امتحانات کے فوری انعقاد اور نتائج کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *