[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
خوابوں کی افادیت
[/vc_column_text][vc_column_text]
خواب دیکھتے ہوئے
کچھ بھی کیا جا سکتا ہے
مثلاً گدھے کی سواری
شیر کے ساتھ دوستی
پالتو میمل کے تھنوں سے براہِ راست دودھ پینا
چیونٹیوں کے بل میں گھس کر
ان کی جمع کی ہوئی خوراک چوری کر لانا
درخت کی چوٹی پر بیٹھ کر قیلولہ کرنا
مَرے بغیر اپنی قبر میں جا کر لیٹ جانا
نماز پڑھتے پڑھتے سو جانا
ساتھ لٹائے ہوئے کھلونوں کو
بچوں کی طرح ٹانگ مار کر
بیڈ سے نیچے گرا دینا
صدر مملکت کے پیٹ میں گد گدی کرنا
اور وزیر اعظم کے ساتھ گپیں لگاتے ہوئے
ہاتھ پر ہاتھ مار کر قہقہے لگانا
اور وہ سب کچھ
جو بیداری کی حالت میں
عام طور پر نہیں کیا جا سکتا !!
کچھ بھی کیا جا سکتا ہے
مثلاً گدھے کی سواری
شیر کے ساتھ دوستی
پالتو میمل کے تھنوں سے براہِ راست دودھ پینا
چیونٹیوں کے بل میں گھس کر
ان کی جمع کی ہوئی خوراک چوری کر لانا
درخت کی چوٹی پر بیٹھ کر قیلولہ کرنا
مَرے بغیر اپنی قبر میں جا کر لیٹ جانا
نماز پڑھتے پڑھتے سو جانا
ساتھ لٹائے ہوئے کھلونوں کو
بچوں کی طرح ٹانگ مار کر
بیڈ سے نیچے گرا دینا
صدر مملکت کے پیٹ میں گد گدی کرنا
اور وزیر اعظم کے ساتھ گپیں لگاتے ہوئے
ہاتھ پر ہاتھ مار کر قہقہے لگانا
اور وہ سب کچھ
جو بیداری کی حالت میں
عام طور پر نہیں کیا جا سکتا !!
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]