Categories
شاعری

تقریرکرنے والوں کے ہونٹوں پر

ممتاز حسین: تقریر کرنے والوں کے ہونٹوں پر
ہم اپنی ضرورتوں کی جمع بندی
رکھ دیتے ہیں
تقریرکرنے والوں کے ہونٹوں پر
تقریر کرنے والوں کے ہونٹوں پر
ہم اپنی ضرورتوں کی جمع بندی
رکھ دیتے ہیں
اور اس کی جلد پر سرخ کپڑا چڑھا دیتے ہیں
ہر صفحے کو ہم اپنی کھال سے
ساہوکار کے نوکیلے سوے سے پرو کر
ایک تمغے کا کریڈٹ کارڈ ہم
اپنے سینے پر آویزاں کر لیتے ہیں
جس پر سکندراعظم کے ٹوپ کےاندر
ہماراپیپ زدہ چہرہ
یہ خواہش کرتا ہے
اتنے فیتے ہمارے جسم پر آوزاں ہو جائیں
کہ ہماری رگوں میں خون کی جگہ
سلور گولڈ پلاٹیم ویزہ ماسٹر کارڈ پر لکھے ہوئے ہندسے
سیکیورٹی کوڈ کے ساتھ دوڑنے لگیں
جس کی ایکسپیائریشن ڈیٹ
ہمارے پیدا ہونے سے پہلے ہی
ختم ہو چکی ہو

Image: Paweł Kuczyński

By ممتاز حسین

ممتاز حسین ایک آرٹسٹ، فلم‌ساز اور لکھاری ہیں۔ انہوں نے کالوین کلیئن، رالف لارین اور سیمون اینڈ شوستر کے لیے آرٹ ڈائریکٹر کا کام بھی کیا۔ انہوں نے "آسک اے لائر" کے نام سے معلوماتی ٹاک شو کی 13 اقساط کی ہدایتکاری کی۔ ان کے اردو افسانوی مجموعے "گول عینک کے پیچھے"، "لفظوں میں تصویریں" شائع ہو چکے ہیں۔ ان کا اسکرپٹ دی کائنڈ ایگزیکیوشنر ہالی ووڈ اسکرین پلے مقابلہ میں فائنلسٹ ایوارڈ اور جےپور فلم فیسٹیول میں میں اول ایوارڈ حاصل کر چکا ہے۔ ان کی پینٹنگز اور فلمیں متعدد میوزیمز، یونیورسٹیز، آرٹ گیلریز اور بین‌الاقوامی فلمی میلوں میں دکھائی جا چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *