Laaltain

عشرہ/ لفافہ قلی خاں

16 ستمبر، 2016

[blockquote style=”3″]

عشرہ — دس لائنوں پر مبنی شاعری کا نام ہے جس کے لیے کسی مخصوص صنف یا ہئیت، فارم یا رِدھم کی قید نہیں. ایک عشرہ غزلیہ بھی ہو سکتا ہے نظمیہ بھی۔ قصیدہ ہو کہ ہجو، واسوخت ہو یا شہرآشوب ہو، بھلا اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ادریس بابر

[/blockquote]

مزید عشرے پڑھنے کے لیے کلک کیجیے۔

 

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

[/vc_column_text][vc_column_text]

کہیں ان کا فوٹو ‘وزیرے چنیں’ کے ذرا بائیں جانب
کسی پارٹی میں گورنر کے پیچھے مگر دائیں جانب

 

سبھی جانتے ہیں کہ پوشیدہ ظاہر انہوں نے خداوند کی پایاں تمجید کی ہے
سبھی مانتے ہیں کہ کوئی بھی بے عملی منصوبہ ہو یا خوش خیالی پلاو
لفافہ قلی خاں نے سرکارِ ہربار کی غیر منقوط و مشروط تائید کی ہے

 

قلی خان کی ادنی سی خواہش کہ نام ان کا اپنے ہی پیروں سے بڑھ کر چمکنے لگے
ان کا فرمودہ باہودہ روز۔نروشن نما جھوٹ، اماوس کے ہیروں سے بڑھ کر دمکنے لگے

 

بظاہر فلاں کے حریف آدھ-می ہیں/تھے/ہوں گے، بباطن اسی کے حلیف آدھ-می ہیں
بات کی بات میں گالیوں، دھمکیوں پر اتر آئیں گے،
یوں مزاجاً ظریف آدھ-می ہیں
لفافہ قلی خان، درباریوں میں بہر طور ہیں تو، یہ کہنا پڑے گا شریف-آدھ-می ہیں

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *