Categories
شاعری

وہ ایک پُل تھا

سوئپنل تیواری: وہ ایک پُل تھا
جہاں ملا تھا
میں آخری بار تم سے جاناں

وہ ایک پُل تھا
جہاں ملا تھا
میں آخری بار تم سے جاناں
مجھے ہمیشہ کی طرح
پُل کے اس اور جانا تھا میں جدھر سے
ندی کو جاتے ہوئے نہاروں
مگر تمہیں عادتاً زیادہ پسند پُل کا وہ حصّہ آیا
جدھر سے تم ڈوبتے ہوئے
آفتاب کو دیکھ سکتی تھی
وہیں پے ڈوبی تھی اپنے رشتے کی آخری نبض
وہ ایک پل جو
ملا رہا تھا
ندی کے اک *تٹ کو دوسرے سے
وہیں میں تم سے الگ ہوا تھا

*تٹ- کنارہ
Image: Duy Huynh

By سؤپنِل تیواری

سوئپنل تیواری ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر غازی پور میں 1984 میں پیدا ہوئے اور فی الحال ممبئی میں اسکرپٹ رائٹنگ اور نغمہ نگاری کا کام کررہے ہیں، وہ اردو اور ہندی دونوں زبانوں سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ ہندی کی نئی فکشن نگار نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی کہانیاں ہندی رسالوں میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ان کی مندرجہ ذیل کہانی ہندوستان میں غریب طبقے کی جد و جہد اور زندگی سے اس کے ایک لاحاصل لیکن اٹوٹ رشتے کو اجاگر کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *