Categories
شاعری

تم عورت سے باہر نہیں آ سکتے

تمہاری آنکھیں سنبھال سکتی ہیں
دنیا بھر کی بے لباسی
اور۔۔۔ تمہارے ہاتھ کی لکیریں منسوب ہو سکتی ہیں
فحش اشارے والی بالکونیوں سے
تم اپنے جسم کے مسئلے پر
خدا سے دوبارہ مذاکرات کر سکتے ہو

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

تم عورت سے باہر نہیں آ سکتے

[/vc_column_text][vc_column_text]

تمہاری آنکھیں سنبھال سکتی ہیں
دنیا بھر کی بے لباسی
اور۔۔۔ تمہارے ہاتھ کی لکیریں منسوب ہو سکتی ہیں
فحش اشارے والی بالکونیوں سے
تم اپنے جسم کے مسئلے پر
خدا سے دوبارہ مذاکرات کر سکتے ہو
کاش
ثواب کے معنوں میں
کثرت سے استعمال ہونے والے
مرد
ان جملوں میں برتے جا سکیں
جن کی معنی خیزی نے
تمہاری آ نکھیں ٹیڑھی
اور۔۔۔ زبان لذت سے دوہری کر دی ہے

Image: Sarah Charlesworth
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

By سدرہ سحر عمران

سدرہ سحر عمران اردو میں ماسٹرز ڈگری یافتہ ہیں۔ وہ معاصر اردو نثری نظم کے حلقوں میں ایک نمایاں نام ہیں۔

One reply on “تم عورت سے باہر نہیں آ سکتے”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *