Laaltain

ہولی؛ خوشی اور رنگ کا کوئی مذہب نہیں

میری نظر میں ہولی ایک علاقائی اور ثقافتی تہوار ہے، رنگوں سے کھیلنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہندو ہیں اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم خوشیوں کو خوش آمدید کہنا اور خوشی منانا جانتے ہیں۔

سنتے ہیں کہ بہاراں ہے

فطرت کے قریب رہنے والے آدمی کی سرشت رہی ہے کہ وہ باہر کے موسم کی خوشگواری یا ناگواری سے سرخوشی یا غمی، سرمستی یا اداسی جیسے جذبے کشید کر کے اپنے اندر کے موسم کو بناتا بگاڑتا رہا ہے۔ موسموں میں بہار کا موسم معلوم تاریخ اور فنون میں اب تک خوشحالی، شادمانی، رقص و کیف، میل ملاپ اور پیداوار کا ایک سکہ بند استعارہ رہا ہے۔