ڈنر سے پہلے
میز پر
رات کی پلیٹ رکھی ہے
اور بارش کا پیالہ
اور ہم دونوں
ایک برقی چاند کی لو میں
آمنے سامنے بیٹھے
ایک دوسرے کو پی رہے ہیں
رات کی پلیٹ رکھی ہے
اور بارش کا پیالہ
اور ہم دونوں
ایک برقی چاند کی لو میں
آمنے سامنے بیٹھے
ایک دوسرے کو پی رہے ہیں
Image: Duy Huynh
