Laaltain

شاعری میری ضرورت ہے

10 اگست، 2016
Picture of قاسم یعقوب

قاسم یعقوب

[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]

شاعری میری ضرورت ہے

[/vc_column_text][vc_column_text]

شاعری میری پہچان بننے سے زیادہ
میری ضرورت کو پورا کرتی ہے
میرا شاعری سے وہی تعلق ہے
جوکسی بھیڑ کا اپنی اون سے ہوتا ہے
میں ہر روز صبح
بوڑھے آسمان کے چہرے کی جھرّیوں میں
وقت کی اک اور شکستہ دَرز بننے کی خبر سنتا ہوں
میں دن کے مکتب میں زندگی سیکھنے جاتا ہوں
جہاں کچے ذہنوں میں زمانہ
اپنی خوشحالی کی حروفِ ابجد کو دہراتے تھک جاتا ہے
میں معیشت اور معاشرت کی چکّی میں پسے جذبوں کی چیخوں کو سنتا ہوں
وہ بھی سن لیتا ہوں
جو شہر کی طویل عمارتیں ایک دوسرے سے ٹیک لگائے
ناہموار سڑکوں کی شکستگی سے کہتی ہیں

 

شاعری میری پہچان بننے سے زیادہ
میری ضرورت کو پورا کرتی ہے
جب فطرت کے بے رحم آہنی ہاتھ میرے رستوں پر گڑ جاتے ہیں
تو میں آسمان کی طرف دیکھتا ہوں
آسمان میری توہین کرنے میں سبقت لے جاتا ہے

 

جب سخت سردیوں میں پتے جھڑتے ہیں
تو مجھے گلیوں سے ماتمی جلوس گزرنے کا گماں ہوتا ہے
تیز ہوائیں زنجیر زنی کرتی میری کھڑکیوں سے گزرتی ہے
تب میں شاعری سے باتیں کرتا ہوں اور لحافوں میں بیٹھ کر
روحانی جذبوں کی مونگ پھلی سے وقت گزارتا ہوں

[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *