Categories
شاعری

یوم محبت اور باسی پھول (وجیہہ وارثی)

یوم محبت
رفیق حیات کے ساتھ شریک سفر
اشارے کی رنگین بتی کے نیچے
سرخ لباس میں ملبوس
جوان فقیرنی
ہاتھ میں پھول
گود میں دو برس کابچہ
پیٹ میں چھ ماہ کی بچی لٸے
کھڑی تھی
دیکھٸے جی
اسے بھی کوٸی پھول دے گیا
آپ نے مجھے نہیں دیا
دیکھو
اسے محبت نے فقیرنی بنا دیا
اور تمہیں
مہارانی
اب تم فیصلہ کرو
تمہیں تاج چاہٸے
یا
باسی پھول

By وجیہ وارثی

وجیہ وارثی ایک تھئیٹر ایکٹیوسٹ ہیں۔ وہ 1988ء سے مختلف تھئیٹر گروپس کے ساتھ اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ بانگ، سیوک اور ناؤ تھئیٹر ورکشاپ کا انعقاد کر چکے ہیں۔ وہ ٹی‌وی ڈرامہ نگار اور شاعر بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *