Categories
شاعری

حادثے کے امکان میں زندگی

کاوش عباسی: سڑک پر
ایک تیز کار
ایک ہی پَل کی اِک غلطی سے
مُجھ سے ٹکرائے
اَور مُجھ کو بھینچ کے رَکھ دے

ڈاکٹر کے کلینک میں
سارے ہاتھ ، دماغ اَور آنکھیں
پیچیِدہ ، باریک مشینیں
میری جان کے
اِک اِک سَیل کے
اِک اِک پَل کے
علاج کی خاطر
اپنا سارا جِیون تَج دیں

اَور سڑک پر
ایک تیز کار
ایک ہی پَل کی اِک غلطی سے
مُجھ سے ٹکرائے
اَور مُجھ کو بھینچ کے رَکھ دے

Image: Nilabja Bhattacharya