[blockquote style=”3″]
نسرین انجم بھٹی پنجابی اور اردو کی ممتاز شاعرہ ہیں۔ ان کے مطابق ‘میں پیدائیشی طور پر بلوچ، ڈومیسائل کے اعتبار سے سندھی اور شادی کے بعد پنجاب کی ہوئی، میرا تعلق پورے پاکستان سے ہے’۔ آپ کا بچپن کوئٹہ میں گزرا، بعد ازاں وہ پہلے جیکب آباد اور پھر لاہور منتقل ہوئیں۔ آپ کی پنجابی شاعری کی دو کتابیں ‘نیل کرائیاں نیلکاں’ اور ‘اَٹھے پہر تراہ’ شائع ہو چکی ہیں۔ اردو شاعری کی ایک کتاب ‘بن باس’ شائع ہو چکی ہے جبکہ دوسری کتاب ‘تیرا لہجہ بدلنے تک’ اشاعت کے مراحل میں ہے۔ نسرین انجم بھٹی 26 جنوری 2016 کو تہتر برس کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔ یہ نظم ان کی آنے والی کتاب ‘تیرا لہجہ بدلنے تک’ میں شامل ہے اور معروف شاعر زاہد نبی کے تعاون سے لالٹین پر شائع کی جا رہی ہے۔ ہم زاہد نبی کے ممنون ہیں کہ انہوں نے نسرین انجم بھٹی کی یہ نظم لالٹین قارئین کے لیے عنایت کی۔
[/blockquote]
[vc_row full_width=”” parallax=”” parallax_image=””][vc_column width=”2/3″][vc_column_text]
کلموہی
[/vc_column_text][vc_column_text]
بابا! منہ دیکھنے سے پہلے مجھے کلموہی نہ کہہ
ورنہ میں کہاوت بن جاؤں گی
اورتو مجھے کبھی نہیں پاسکے گا
اِس وعدے کے ساتھ
میں تیری پگ دھودھو کر کلف لگاؤں گی
اور ماں سے کہوں گی
میرابابا!میراباباہے
اورماں کہے گی تو نمک کی مٹھی ہے
ہماری آنکھوں میں نہیں رہ سکتی
دل میں سماسکتی ہے
آ تیرا نام رکھیں اور رکھ کر بھول جائیں
بیٹی! تیرانام جدائی ہے
بابا! میں تیری پرچھائیں سے باہر اپنا قد نہیں نکالوں گی پھر بھی
مجھے معلوم ہے میں تیرے سینے میں نہیں سماسکتی
تیری خاموشی گونجتی ہے
تو پرائی ہے
بابا! تو پرائے پانی میں اپنا منہ دیکھ اور بتا
میں کس کی جائی ہوں۔
ورنہ میں کہاوت بن جاؤں گی
اورتو مجھے کبھی نہیں پاسکے گا
اِس وعدے کے ساتھ
میں تیری پگ دھودھو کر کلف لگاؤں گی
اور ماں سے کہوں گی
میرابابا!میراباباہے
اورماں کہے گی تو نمک کی مٹھی ہے
ہماری آنکھوں میں نہیں رہ سکتی
دل میں سماسکتی ہے
آ تیرا نام رکھیں اور رکھ کر بھول جائیں
بیٹی! تیرانام جدائی ہے
بابا! میں تیری پرچھائیں سے باہر اپنا قد نہیں نکالوں گی پھر بھی
مجھے معلوم ہے میں تیرے سینے میں نہیں سماسکتی
تیری خاموشی گونجتی ہے
تو پرائی ہے
بابا! تو پرائے پانی میں اپنا منہ دیکھ اور بتا
میں کس کی جائی ہوں۔
Image: Prem Deep Mann
[/vc_column_text][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]
[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]
Leave a Reply