لاہور ایک مذہبی آدمی ہے
اسلامی ہے یا نہیں؟
اسکا نہیں پتا
انکی تہذیب مر رہی ہے
اور غلامی بڑھ رہی ہے
مگر کوئی بات نہیں
یہ کہاں نہیں ہو رہا؟
لیکن یہ شرمندہ زیادہ ہوتے ہیں
روحانی لوگ ہیں
روح ان میں ہے کے نہیں؟
یہ نہیں پتا
مگر سادہ لوح آدمی ہیں
گرم اور سرد زمین کے باشندے ہیں
انکے مزاج ڈگمگاتے رہتے ہیں
یہاں بولان کی ڈبہ گاڑی
ماں باپ کی دعاؤں سے ملتی ہے
رکشاء ویگن البتہ
داتا صاحب بھی دلوا دیتے ہیں
یہ عجیب لوگ ہیں
یہ لوگ
شراب پی کر سو جاتے ہیں
پھر اٹھ کر میلاد کروا لیتے ہیں
مگر ہیں بڑے معصوم
خاص کر کہ وہ جن کو
اپنی چالاکیاں پیاری لگتی ہیں
اسلامی ہے یا نہیں؟
اسکا نہیں پتا
انکی تہذیب مر رہی ہے
اور غلامی بڑھ رہی ہے
مگر کوئی بات نہیں
یہ کہاں نہیں ہو رہا؟
لیکن یہ شرمندہ زیادہ ہوتے ہیں
روحانی لوگ ہیں
روح ان میں ہے کے نہیں؟
یہ نہیں پتا
مگر سادہ لوح آدمی ہیں
گرم اور سرد زمین کے باشندے ہیں
انکے مزاج ڈگمگاتے رہتے ہیں
یہاں بولان کی ڈبہ گاڑی
ماں باپ کی دعاؤں سے ملتی ہے
رکشاء ویگن البتہ
داتا صاحب بھی دلوا دیتے ہیں
یہ عجیب لوگ ہیں
یہ لوگ
شراب پی کر سو جاتے ہیں
پھر اٹھ کر میلاد کروا لیتے ہیں
مگر ہیں بڑے معصوم
خاص کر کہ وہ جن کو
اپنی چالاکیاں پیاری لگتی ہیں
لاہور کے لوگوں کو لگتا ہے
وہ ایک بڑے سے تعویذ میں لکھے ہوئے لفظ ہیں
مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے
میں نے کراچی شہر کو
اسکی اپنی سڑکوں پر
ننگا دوڑتے ہوے دیکھا ہے
وہاں روحوں کا بھی دم گھٹ جاتا ہے
بڑی بڑی عمارتوں کے درمیان
میں نے انچائی کو گرتے ہوے دیکھا ہے
وہاں سیمنٹ کو
زمین کو چباتے ہوئے دیکھا ہے
ایسے منظر بچوں کو نہیں دکھاتے
بچے کو اپنی دھرتی ماں سے
ہسپتال تو ملوانے لے جایا سکتا ہے
پاگل خانے نہیں
ہجوم میں بچے نہیں پلتے
بکریاں پلتی ہیں
وہ ایک بڑے سے تعویذ میں لکھے ہوئے لفظ ہیں
مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے
میں نے کراچی شہر کو
اسکی اپنی سڑکوں پر
ننگا دوڑتے ہوے دیکھا ہے
وہاں روحوں کا بھی دم گھٹ جاتا ہے
بڑی بڑی عمارتوں کے درمیان
میں نے انچائی کو گرتے ہوے دیکھا ہے
وہاں سیمنٹ کو
زمین کو چباتے ہوئے دیکھا ہے
ایسے منظر بچوں کو نہیں دکھاتے
بچے کو اپنی دھرتی ماں سے
ہسپتال تو ملوانے لے جایا سکتا ہے
پاگل خانے نہیں
ہجوم میں بچے نہیں پلتے
بکریاں پلتی ہیں
میں اسلام آباد بھی گیا ہوں
وہ پاکستان میں نہیں ہے
وہاں پاکستانی بھی بہت کم رہتے ہیں
وہاں کوے قسم کے ہنس رہتے ہیں
ہنس قسم کے کوے رہتے ہیں
میں انکو اپنا بھائی مانتا ہوں
مگر بھائی جانتا نہیں ہوں
وہ مجھے بھی نہیں جانتے
وہ گنڈا تعویذ میں ایمان نہیں رکھتے
رکھتا تو میں بھی نہیں ہوں
مگر تسلی کس کو بری لگتی ہے؟
سب اپنی تسلی کے لیے
کچھ نہ کچھ مان لیتے ہیں
جیسے کے میں مان لیتا ہوں
کہ اسلام آباد پاکستان میں ہی ہے
اس میں پاکستان ڈھونڈنا
شاید بہت مشکل ہے
وہ پاکستان میں نہیں ہے
وہاں پاکستانی بھی بہت کم رہتے ہیں
وہاں کوے قسم کے ہنس رہتے ہیں
ہنس قسم کے کوے رہتے ہیں
میں انکو اپنا بھائی مانتا ہوں
مگر بھائی جانتا نہیں ہوں
وہ مجھے بھی نہیں جانتے
وہ گنڈا تعویذ میں ایمان نہیں رکھتے
رکھتا تو میں بھی نہیں ہوں
مگر تسلی کس کو بری لگتی ہے؟
سب اپنی تسلی کے لیے
کچھ نہ کچھ مان لیتے ہیں
جیسے کے میں مان لیتا ہوں
کہ اسلام آباد پاکستان میں ہی ہے
اس میں پاکستان ڈھونڈنا
شاید بہت مشکل ہے
اسکے علاوہ میں اور کہیں گیا نہیں
وہاں کے لوگوں کو میں
ایسے ہی اچھا مان لیتا ہوں
میرا کیا جاتا ہے؟
میں شہر میں رہتا ہوں
مجھے اس بات سے بہت فرق پڑتا ہے
کہ میرا کیا جاتا ہے؟
مجھے بس جاتا ہوا مہمان
اور جاتے ہوئے موسم اچھے لگتے ہیں
میں اپنے وقت کا بیٹا ہوں
وہاں کے لوگوں کو میں
ایسے ہی اچھا مان لیتا ہوں
میرا کیا جاتا ہے؟
میں شہر میں رہتا ہوں
مجھے اس بات سے بہت فرق پڑتا ہے
کہ میرا کیا جاتا ہے؟
مجھے بس جاتا ہوا مہمان
اور جاتے ہوئے موسم اچھے لگتے ہیں
میں اپنے وقت کا بیٹا ہوں
Leave a Reply