مدیرِ محترم
لالٹین یوتھ میگزین
ایک چینی کہاوت ہے:
"اگر ایک سال کیلئے کامیاب ہونا ہے تو چاول اُگاؤ ،اگر دس سال کے لئے کامیاب ہو نا ہے تو درخت اُگاؤ اور اگر ایک سو سال کے لئے کامیاب ہو نا ہے تو اپنےبچوں کو تعلیم دلاؤ۔”مگر افسوس صد افسوس کے ہمارے ملک میں تو ایک سال کی کامیابی حاصل کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں تو صاحب! یہا ں تعلیم کس کھاتے میں آئے گی ؟؟؟ہم آپ سب قارئین کی توجہ ایک نہایت اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ ہم بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ماتحت گورنمنٹ کالج شہباز شریف کے متعارف کرائے گئے BS پروگرام (چارسالہ) کے طلبہ کو جون 2013 میں موسمِ گرما کی تعطیلات دی گئیں جس کےے بعد سے اب تک ہماری کلاسز شروع نہیں کی گئیں۔ ہمارا کالج اور تمام متعلقہ متاثرین B.Z.U ملتان سے اس بدنظمی اور تعلیم دشمن اقدام سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بہاولدین زکریا یونیورسٹی کے تحت انے والے پانچ کالجز کے آنرز کے طلبہ اس مسئلے سے دوچار ہیں اور کالج انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی تما م کاوشیں بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی دادرسی سے محروم رہی ہیں۔ انہیں ہماری مشکل کا احساس تک نہیں۔ جناب ! کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ پچھلے 6 مہینوں سے اپنے گھروں میں بے کار بیٹھے ہیں اور ہمارے امتحانات مسلسل ملتوی کیئے جارہے ہیں ہمارا قیمتی وقت برباد ہو چکا ہے۔
تعلیمی سرگرمیوں کے تعطل کے باعث ہمارے کالج میں آنرز پروگرام کے چوتھے سمسٹر کے امتحانات نہیں ہوئے۔ جبکہ B.Z.U ملتان اور باقی تمام منظم تعلیمی اداروں طلبہ چوتھے سمسٹر کے فائنلز کے بعد پانچویں سمیسٹر کے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں اور جنوری میں دیگر طلبہ کا اگلا سمسٹر بھی شروع ہو چکا ہوگا۔ B.Z.U ملتان سے آنے والی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ 3 دفعہ منسوخ ہو چکی ہے
تعلیمی سرگرمیوں کے تعطل کے باعث ہمارے کالج میں آنرز پروگرام کے چوتھے سمسٹر کے امتحانات نہیں ہوئے۔ جبکہ B.Z.U ملتان اور باقی تمام منظم تعلیمی اداروں طلبہ چوتھے سمسٹر کے فائنلز کے بعد پانچویں سمیسٹر کے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں اور جنوری میں دیگر طلبہ کا اگلا سمسٹر بھی شروع ہو چکا ہوگا۔ B.Z.U ملتان سے آنے والی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ 3 دفعہ منسوخ ہو چکی ہے اس سلسلے میں طالب علموں نے ہڑتال بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا،اگر یہی حال رہا تو آپ اُمید کر سکتے ہیں کہ یہ BS-4 year پروگرا م 8 سالوں میں ہی مکمل ہو گااور شہباز شریف صاحب جو Laptop کی تقسیم سے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کر رہے تھے بتدریج اپنی مقبولیت کھو دیں گے اور اُن کی محنت افسر شاہی خاک میں ملا کر رکھ دے گی۔ B.Z.U ملتان کے چانسلراور وائس چانسلر اور دیگر متعلقہ انتظامی عہدیداران سے گزارش ہے کہ اگر طلباء و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عملے کی کمی کی وجہ سے آپ صاحبان یہ ذمہ داری اُٹھانے سے قاصر ہیں تو براہ کرم ہم طالب علموں پر رحم فرما کر یہ معاملات کالجز کے سربراہان کے حوالے کر دیں اور وزیراعلیٰ صاحب سے عرض ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا اتنا قیمتی وقت برباد کرنے کا ذمہ دار کون ہے اس کا مداوا کون کرے گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ ہزاروں طلباء و طالبات کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچائیں تا کہ پتہ چل سکے کہ آپ حقیقی معنوں میں تعلیم دوست ہیں۔
منجانب:
طلبا و طالبات گورنمنٹ کالجز
ماتحت B.Z.U ملتان

Leave a Reply