Laaltain

ریڈ زون سے: پنڈال کی چند جھلکیاں

4 ستمبر, 2014
Picture of لالٹین

لالٹین

شاہراہ دستور پر جمے سیاسی کارزار میں داخل ہوتے ہی مظاہرین سے تقریبا پانچ سو میٹر پہلے پولیس کی بھاری نفریاں تعینات نظر آتی ہیں، جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شاہراہ کا کافی احاطہ ویران ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے صدر دروازے کے برج پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایک علامتی مورچہ بنا رکھا ہے۔

دھرنے کے مقام پر میڈیا کی گاڑیوں، خوانچہ فروشوں اور کارکنوں کی گہماگہمی آٹھوں پہر برقرار رہتی ہے۔

عمران خان کی وقفے وقفے سے کی جانے والی تقریروں کے دوران شرکاء کی تعداد ڈیڑھ سے دو ہزار ہے۔ کارکنوں میں جوش اور تھکان کے ملے جلے اثرات نظر آتے ہیں۔

عمران خان اپنی تقاریر میں مظاہرین کو امید، جذبات اور ذاتی اپیلوں کے ذریعے ڈٹے رہنے کی تاکید کرتے رہے ہیں۔

مظاہرین کی تعداد میں کمی آنے کے باوجود بہت سے مظاہرین عمران خان کی کامیابی تک دھرنے پر موجود رہنے میں پر عزم ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں موجود نوعمر کارکن ہر حال میں عمران خان کی حمایت کا عزم رکھتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کا اقامتی کنٹینر، عمران خان کے کنٹینر سے چند قدم کے فاصلے پر رکھا گیا ہے۔ علامہ کے کنٹینر کو بالترتیب رسیوں کی ایک باڑھ، گاڑیوں کے ایک حصار اور محافظ خواتین کے ایک دائرے نے اپنے حفاظتی گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکن اور منہاج تعلیمی نیٹ ورک کے نوجوان دھرنے کے مقام سے سوشل میڈیا پر اپنی انقلابی مہم چلائے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کے کھانے پینے کے لیے کیے گئے انتظامات پر روزانہ لاکھوں روپے کے اخراجات آ رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے احتجاج کے دوران متعدد بار ایسے افراد کو پکڑا ہے جن پر سیکیورٹی اداروں، حکمران پارٹی کے کارندے یا ممکنہ "قاتل" ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ تصویر میں ایک پستول کے حامل شخص کو کارکن "گلو بٹ" قرار دیتے اور کھینچتے ہوئے شناخت کے لیے کنٹینر کی طرف لا رہے ہیں، مشتبہ شخص خود کو تحریک انصاف کا رکن ظاہر کرتے ہوئے اپنی صفائی پیش کر رہا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے احتجاج کے دوران متعدد بار ایسے افراد کو پکڑا ہے جن پر سیکیورٹی اداروں، حکمران پارٹی کے کارندے یا ممکنہ “قاتل” ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ تصویر میں ایک پستول کے حامل شخص کو کارکن “گلو بٹ” قرار دیتے اور کھینچتے ہوئے شناخت کے لیے کنٹینر کی طرف لا رہے ہیں، مشتبہ شخص خود کو تحریک انصاف کا رکن ظاہر کرتے ہوئے اپنی صفائی پیش کر رہا ہے۔

پنجاب بھر سے آئے پاکستانی عوامی تحریک کے کارکن پارلیمان کا جنگلا توڑ کر ایوان کے لان میں خیمہ زن ہیں۔

حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے متعدد ارکان پارلیمان سیاسی جمود کو توڑنے کی کوشش میں ریڈ زون کے احتجاجی احاطے میں وقتا فوقتا آتے رہے ہیں، اور کسی خبر کے انتظار میں بیٹھے صحافیوں میں کچھ دیر کے لیے ہلچل مچا جاتے ہیں۔

ہفتے کی رات کو مظاہرین کی طرف سے پارلیمنٹ پہ دھاوا بولنے پر پولیس نے شدید شیلنگ کی۔ تصویر میں آنسو گیس کے خولوں کے ایک ڈھیر پر پڑی واٹ وسکی کی ایک خالی بوتل۔

پارلیمنٹ کے لان میں خیمہ زن، پنجاب کے مختلف ضلعوں سے آئے عوامی تحریک کے مظاہرین علامہ طاہرالقادری کے خطاب کے بعد آرام کرتے ہیں، یا نئی دوستیاں بنانے اور سیاسی چہ مگوئیوں میں مگن نظر آتے ہیں۔

ہمارے لیے لکھیں۔