ہماری عورتوں کا دودھ دوہنے کے بعد
ہمیں ہلوں میں جوت دیا گیا
ہماری کھال سے بنے جوتے ،پرس ،دستانے
مہنگی دکانوں میں فروخت ہوئے
ہمیں ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کے لیے
معدوم ہوجانے کی حد تک شکار کیا گیا
مرغ خور انسانوں کو مارنے کے انعام مقرر ہونے کے بعد
ہمارے گوشت کی خاطر
ہمیں پالنے کی صنعت ترقی پارہی ہے

خرگوشوں کی بنائی تجربہ گاہوں میں ہمیں
کھلے پنجروں کی فراہمی کی مہم چلائی جارہی ہے
گزشتہ رات چوپائے کی طرح چلنے اور سانپوں کی طرح رینگنے کے کرتب
بہت پسند کیے گئے
انسانوں کو پنجروں میں بند دیکھا جا سکتا ہے
سرکس میں وہ سر کے بل کھڑے ہو کر ناچتے ہیں
گلی میں ایک بندر کے ہاتھ میں ڈگڈی ہے
ایک تحقیق شائع ہوئی ہے
بن مانسوں کا ماننا ہے
انسانوں کا دماغ ان سے ملتا جلتاہے
اور یہ کہ انسانوں کو رینکنا، دھاڑنا، چنگھاڑنا اور چہچہانا سکھایا جاسکتا ہے
بعض چوپایوں کے نزدیک
انسان کو ذبح کرنا جھٹکے سے بہتر ہے
رواں برس انسانوں کو پہلے سے زیادہ قربان کیا گیا
کہ صدقہ بکروں کی بلائیں ٹال دیتا ہے

کتابوں میں لکھا ہے
جب طوفان عظیم آیا تھا
تب ہر نسل کے انسانوں کے جوڑے کشتیوں میں سوار کیے گئے تھے
یہ لکھا ہے
صرف صحت مند انسانوں کا گوش کھا ئیں
وہ جنہیں ٹیکے لگائے گئے ہوں
یہ کہا جاتا ہے
انسان ایک وفادار ممالیہ ہے
اور ضرورت کے وقت انسان کو باپ بنایا جاسکتا ہے
سوروں کو یہ پڑھایا جاتا ہے
انسان اسفل المخلوقات ہے
کیوں کہ یہ بلاوجہ مارنے کا طریقہ جانتا ہے