Laaltain

پشاور بورڈ میں اصلاحات کا آغاز

15 دسمبر، 2014
Picture of لالٹین

لالٹین

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ثانوی اور اعلیٰ ثانوی جماعتوں کے لیے معروضی سوالنامہ کی کمپیوٹرائزڈتیاری اور جانچ کا عمل شروع کر رہا ہے۔پشاور بورڈ کے چئیرمین پروفیسر محمد شفیع کے مطابق اس سلسلے میں تجرباتی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے جس کے دو سے تین روز میں نتائج موصول ہو جائیں گے۔
بورڈ ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سوالیہ پرچوں میں اغلاط کم کرنے اور نقل کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ پروفیسر شفیع کے مطابق بوڑد آئندہ امتحانات میں متعدد سوالیہ پرچے تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے امتحانی مراکز میں نقل کے رحجان پر قانو پانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معروضی حصہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ جدید طرز پر پرچہ تیار کرنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔
بورڈ ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سوالیہ پرچوں میں اغلاط کم کرنے اور نقل کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
پشاور بورڈ اس کے علاوہ اپنا تمام سابقہ ریکارڈ اور رجسٹریشن کا عمل آن لائن کررہا ہے۔ پشاور بورڈ کے ایک منصوبے کے تحت گزشتہ تین برس کے دوران 1961سے رواں برس کے تعلیمی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ نمبروں کی دوبارہ جانچ کی درخواست دینے والے طلبہ کے لیے ایس ایم ایس سروس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق پشاور بورڈ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے شرائط کے تعین اور جانچ پرکھ کے لیے ایک اتھارٹی قائم کرنے والا پہلا بورڈ ہے۔طلبہ حلقوں نے ان تبدیلیوں کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے دوردراز علاقوں کے طلبہ کے مسائل میں کمی آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *