پھانسی گھاٹ

پھانسی گھاٹ
ایک آدمی نے
سرِ عام پھانسی کا حُکم دیا
اور شہر تماشہ دیکھنے کو اُمڈ آیا
بہت لوگ گرے
بیچوں بیچ بہتے گندے نالے میں
وہ آدمی مر چکا ہے
وہ لوگ بھی مر رہے ہیں
لیکن کندھوں پر اٹھائے ان کے بچے
آج بھی گندے نالے میں گر رہے ہیں

Image: Paweł Kuczyński