سائیں کے نام
Category: شاعری

سائیں بلاول،
اک دن تو نے
موہنجو دڑو کی مری ہوئی تہذیب کے اوپر
زندہ لوگوں کے جھرمٹ میں
کتنی اچھی بات کہی تھی؛ تو نے کہا تھا
دین کے نام پہ دہشت گردی کرتے والوں کو بتلا دو
تم کیا جانو دین کی حرمت تم انسانوں کے قاتل ہو
تم وحشی ہو، تم ہو درندے
عورتوں بچوں کے قاتل سفاک درندے۔۔
کتنی اچھی، کتنی سچی بات تھی سائیں
جی کرتا تھا جا کر تیرا ماتھا چوموں
اک دن تو نے
موہنجو دڑو کی مری ہوئی تہذیب کے اوپر
زندہ لوگوں کے جھرمٹ میں
کتنی اچھی بات کہی تھی؛ تو نے کہا تھا
دین کے نام پہ دہشت گردی کرتے والوں کو بتلا دو
تم کیا جانو دین کی حرمت تم انسانوں کے قاتل ہو
تم وحشی ہو، تم ہو درندے
عورتوں بچوں کے قاتل سفاک درندے۔۔
کتنی اچھی، کتنی سچی بات تھی سائیں
جی کرتا تھا جا کر تیرا ماتھا چوموں
ــ
سائیں، میرے پیارے سائیں
سندھ زمین کے آقا سائیں
تیری دھرتی کے اک ٹکڑے تھر کے اوپر
بھوکے انسانوں کی لاشیں
کتے بلے نوچ رہے ہیں۔۔
سندھ زمین کے آقا سائیں
تیری دھرتی کے اک ٹکڑے تھر کے اوپر
بھوکے انسانوں کی لاشیں
کتے بلے نوچ رہے ہیں۔۔
