الٰہیات

الٰہیات
شاعر: ٹیڈ ہیوز
مترجم: یاسر چٹھہ

 

نہیں، یہ سانپ تو بالکل ہی نہیں تھا"
جس نے حوا کو سیب خوری کے لئے بہکایا تھا
یہ تو سراسر حقائق کی توڑموڑ ہے۔

 

اصلًا آدم نے سیب کھایا
اور حوا نے آدم خوری کی
پھر سانپ حوا کو ہڑپ کر گیا
یہی تو ہے وہ منحوس اندھیر نگر کی آنت۔

 

اب بھی سانپ
جنت میں پیٹ بھرے مستِئ خواب میں ہے
اور خدا کی طعن و تشنیع کا منتظر ہے۔"