Categories
شاعری

الاؤ

نصیر احمد ناصر:
ایک جھماکا ایسا ہو گا
سڑکیں اور فٹ پاتھ جلیں گے
مرنے والے، مارنے والے
سب اک ساتھ جلیں گے
الاؤ
آؤ سنواریں
سورج کی پلکیں
ماس جلائیں
ہڈیاں تاپیں
گودے کا سوپ بنائیں
جسم سنہرا کر لیں
روح گلابی
رنگ بھی گہرا کر لیں
دیپک راگ سنائیں
اگنی چورن کھائیں
ایک جھماکا ایسا ہو گا
سڑکیں اور فٹ پاتھ جلیں گے
مرنے والے، مارنے والے
سب اک ساتھ جلیں گے
کہتے ہیں، سر بچ جائے گا
ٹانگیں، بازو، ہاتھ جلیں گے!!!

Image: kyle Thompson

By نصیر احمد ناصر

نصیر احمد ناصر پاکستانی اردو شاعری کا نمایاں اور رحجان ساز نام ہے۔ آپ کی شاعری دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ وہ چکی ہے۔ آپ 'تسطیر' کے نام سے ایک ادبی جریدہ بھی نکالتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *