Laaltain

رنگوں میں کھیلتی، پتھرائی آنکھوں کی سرخ داستان

اورحان پاموک، کا ناول “سرخ میرا نام” ایک سنسنی خیز تاریخی کہانی ہونے کے ساتھ ساتھ، اواخر سولہویں صدی کے استنبول میں، عثمانی سلطان مراد سوم کے کتاب خانے میں کام کرنے والے منی ایچر فنکاروں کی زندگی، موت، سیاست اور فنی مباحثوں کی ایک عالمانہ دستاویز ہے۔