کھیتران ایک بلوچ قبیلہ ہے جو بلوچستان کے ضلع بارکھان اور پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں صدیوں سے مقیم ہے۔ اس قبیلے کی آبادی دو سے اڑھائی لاکھ ہے۔ جمانی، مزرانی، اطلانی، اخوانی، اشانی اور آگہ اس کے ذیلی قبائل ہیں۔ ذیل میں بلوچ ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقاریب کی تصاویر دی جا رہی ہیں۔ یہ تصاویر بارکھان ہائی سکول اسٹیڈیم میں 2 مارچ کو کھینچی گئی تھیں۔ تصاویر میں کھیترانی ثقافت، رقص، لباس اور رہن سہن کا اظہار کیا گیا ہے۔
لالٹین پر یہ رپورٹ پنجاب یویورسٹی کے طالب علم سہیل شاہ دشتی کے تعاون سے پیش کی جا رہی ہے۔
[/blockquote]
دنیا بھر کے بلوچوں کی طرح پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ نے بلوچ ثقافت کا عالمی دن منایا۔ یہ دن ہر برس 2 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا کو بلوچ ثقافت سے متعارف کرانا ہے۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بلوچ سٹوڈنٹس کونسل نے یہ دن منانے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا۔
بلوچ ثقافتی دن بلوچستان کا ایک پر امن چہرہ سامنے لانے کا ذریعہ ہے
بلوچ طلبہ نے پر امن واک کے ذریعے اپنی ثقافت سے دیگر قومیتوں کے طلبہ کو متعارف کرایا
بلوچ طلبہ روایتی بلوچی ملبوسات میں
پنجاب یونیورسٹی میں سیکیورٹی وجوہ کی بناء پر بلوچ ثقافت کے دن کی تقاریب ملتوی کر دی گئیں۔ تاہم بہت سے طلبہ نے ذاتی حیثیت میں بلوچ ثقافت کا دن منایا
پشاور یونیورسٹی میں بلوچ سٹوڈنٹ کونسل کے اراکین کا ایک انداز
گوادر میں طلبہ نے بلوچ ثقافت کے دن کے حوالے سے رقص، موسیقی، روایتی کھانوں اور نوادر کی نمائش کا اہتمام کیا۔