سرمد صہبائی نے اس شاعری اور شاعر بیزار معاشرے میں ایک شاعر پر فلم بنائی ہے یہ عمل بلاشبہ فنکارانہ بہادری ہے۔ اور سرمد صہبائی کو اس فنکارانہ بہادری کا صلہ ضرور ملے گا۔
آپ منٹوسے واقف ہوں یا نہ ہوں، منٹو کو پسند کرتے ہوں یا نہ ہوں، منٹو منٹو کی تکرار سے بیزار ہیں یا یہ سمجھتے ہیں کہ منٹو کو ابھی تک پوری طرح دریافت ہی نہیں کیا گیا ۔۔۔۔ہر صورت میں منٹو ایک ایسی فلم ہے جو دیکھی جانی چاہیئے۔
پاکستان کو بطورریاست اور معاشرہ بہت سے مسائل کا سامنا ہےاور پاکستانی فلم جیسی نایاب جنس اگر ان مسائل کو اجاگر کرے تو اس سے زیادہ خوشگوار احساس پاکستان میں کم ہی نصیب ہوتا ہو گا۔