گندم سبسڈی احسان نہیں
اپریل کے مہینے میں جب وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے گلگت دورے کا عندیہ دیا تو مقامی ذرائع ابلاغ اور مسلم لیگ نواز کے ذمہ داروں نے اُن کی آمد سے پہلے ہی یہ افواہ پھیلانا شروع کردی کہ وزیراعظم اپنے دورے میں گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اہم اعلان کریں گے۔