“لطیف جوہر بھوک ہڑتال پر ہے اور زاہد بلوچ لاپتہ؛ باقی سب خوف زدہ ہیں”
لاہور پریس کلب کے سامنے بدھ 14 مئی کو بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے بلوچ طالب علم نے نام نہ بتانے کی شرط پر لالٹین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ بھوک ہڑتال کیمپ میں شریک طلبہ ۱۸ مارچ کو کوئٹہ سے اغوا ہونے والے بلوچ طلبہ رہنما زاہد بلوچ اور لیاری شرفا کمیٹی کے چیرمین لعل محمد بلوچ کے بیٹے نعمان بلوچ کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔