ناموسِ رسالت کےنام پر قتل و غارت بھی دہشت گردی ہے۔اداریہ

اداریہ: توہین رسالت و مذہب کے الزامات کے تحت تشدد اور دہشت گردی کی یہ لہر اس لیے بھی خوفناک ہے کیوں کہ یہ معاملہ پیغمبر اسلام کی حرمت کے نام پر قتل و غارت سے بہت جلد توہین اصحاب، توہین اہل بیت، توہین اولیاء اور توہین مذہبی شعائر کے نام پر قتل و غارت کی صورت اختیار کر لے گا

انسانی جان حرمت رسول سے زیادہ مقدس ہے-اداریہ

اداریہ: اسلام اور پیغمبر اسلام کی حرمت، تقدس اور اہمیت کسی بھی طرح ایک انسان کی زندگی سے زیادہ مقدس نہیں۔ مذہب، مقدس شخصیات اور مذہبی کتب کا احترام اپنی جگہ لیکن اس بناء پر انسانی آزادیوں اور حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

میرے والد کے قاتل کا جنازہ

تصاویر میں ممتاز قادری کی لاش لے جانے والی پھولوں کی پتیوں سے لدی ایمبولینس اور اس کے گرد لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر میرے ذہن میں خیال آیا؛ کہ کیا یہ کسی سزایافتہ قاتل کا اب تک کا سب سے بڑا جنازہ تھا؟

عسکریت انداز عُشّاق

یہ اِنہی بدلے نصابوں کا عصرِ جدید ہے کہ اولیاء اور صوفیاء کے پیغام ہائے محبت کا انجذاب لئے، بریلوی طرزِ فکر والے، اب ممتاز قادری جیسے عسکریت انداز عشاق اٹھائیس اٹھائیس گولیوں میں اس پاگل پن کا خراج ادا کرتے ہیں۔

خداوندا یہ تیرے سادہ لوح بندے

ممتاز قادری کے بارے میں بہتر یہی ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے کیونکہ وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ اب یہ اللہ کا معاملہ ہے". میں نے پوچھا کیا یہی اصول سلمان تاثیر پر لاگو نہیں ہوتا

اگر میں ممتاز قادری سے بدلہ لوں؟

اگر میں یہ کہوں کہ ممتاز قادری نے میرے مذہب کی توہین کی ہے، میرے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر ایک شخص کی جان لے کر آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی ہے اور قتل جیسا جرم کرکے امن و سلامتی کے مذہب اسلام کی توہین کی ہے، تو کیا میں ممتاز قادری کو قتل کرنے کا حق رکھتا ہوں؟

ہم لوگ

ہم ممتاز قادری کو غازی دین کا سپوت کہتے ہیں، قاتلوں کو عاشق رسولﷺ کا خطاب دیتے ہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے حق میں جلسے، جلوس اور ریلیاں بھی نکالتے ہیں اور اگر ہماری رائے سے کوئی اختلاف کرتا ہے تو اسے دین دشمن اور توہین رسالتﷺ کا مرتکب قرار دے کر اس کے خلاف اعلان جنگ کر دیتے ہیں۔