Laaltain

اور تبدیلی نہیں آئی

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح تحریک انصاف حکومت کی جانب سے بدانتظامی اور سرکاری مشینری کا استعمال دیکھنے میں آیا ہے وہ 2013 کے عام انتخابات کی نسبت انتخابی بے قاعدگیوں کا کہیں بڑا مظاہرہ ہے اور موجودہ تحریک انصاف حکومت کی انتظامی نااہلی کا واضح ثبوت بھی۔