برے نتائج پر کراچی کے 8 کالجز کا بورڈ سے الحاق ختم ، نئی داخلہ پالیسی پر تنقید

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے امتحانات میں برے نتائج پر کراچی کے آٹھ کالجز کا الحاق ختم کردیا ہے۔ الحاق ختم کرنے کا فیصلہ ایسے کالجز کے لئے کیا گیا ہے جہاں کامیاب طلبہ کا تناسب دس فی صد سے کم رہا ہے۔