انسانی حقوق کا عالمی دن— جدوجہد جاری رہے گی ۔ اداریہ

ہماری تاریخ فوجی آمریت، معاشی استحصال اور مذہبی شدت پسندی کے خلاف جدوجہد کی تاریخ ہے اور عسکریت پسند مذہبی بنیاد پرستی، ریاستی اداروں کے ماورائے آئین اقدامات اور کمزور جمہوری نظام کے باوجود پاکستان میں انسانی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔

دو دسمبر ۔۔۔۔۔

توصیف احمد: میں رضا سے کبھی نہیں ملا بالکل اسی طرح جیسے میں اجتماعی قبروں، خفیہ حراستی مراکز اور نجی عقوبت خانوں کے سپرد کئے جانے والوں سے نہیں ملا۔۔۔میرے لئے 2 دسمبر رونے کا دن ہے، بلکہ ہم سب کے لئے دو دسمبر رونے کا دن ہے۔

امریکی خارجہ حکمت عملی کے سامراجی خدوخال

روس شام میں داعش کے خلاف محاذ کا حصہ بن چکا ہے۔ عالمی میڈیا پر روس کو لے کر دو طرح کی بحث دیکھنے کو ملتی ہے؛ایک تو یہ کہ روس داعش سے زیاد ہ بشارالاسد کو مضبوط کرنے کے لیے اس کے مخالف باغیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور چونکہ یہ باغی داعِش کے خلاف بھی برسرِ پیکار ہیں سو اِنہیں کمزور کرنے سے داعِش مضبوط ہوسکتی ہے اور اِس سے یہ تاثر بھی دیا جا رہا ہے کہ یوں اس طرح کے آپریشن سے لوگ زیادہ متنفر ہو سکتے ہیں اور انتہا پسندی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماما قدیر کالعدم تنظیموں سے زیادہ سنگین خطرہ ہے-اداریہ

ماماقدیر کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں بلائے جانے پر ملکی خفیہ اداروں کا دباو اور مذاکرے کی منسوخی پاکستانی تعلیمی اداروں میں آزادی اظہاررائے کے حوالے سے موجود دہرے معیار کی نشاندہی کے لیے کافی ہیں۔

کنٹینرز، بنیادی حقوق اور شریف عدلیہ

مجھے نہیں معلوم کہ کس آئینی مصلحت کو بنیاد بنا کر عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ صادر فرمایا ہے۔ لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ آئین کے باب دوم میں دئیے تئیس میں سے کم از کم نو بنیادی انسانی حقوق، جو مجھے پاکستان کا شہری ہونے کی حیثیت میں حاصل ہیں، وہ ان کنٹینروں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔