درآمدات و برآمدات الباکستان

الحمدللہ الباکستان اپنے معاشی و اقتصادی و جغرافیائی و موسمی و سیاسی و سماجی و تعلیمی و انتظامی حالات کے باعث جزیرہ نمائے عرب میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور تاریخی اہمیت کے حامل ایک ایسے راستے پر واقع ہے جہاں سے افواج اور اسلحے کی ترسیل ہمہ وقت جاری و ساری رہتی ہے۔

روشن خیال

روشن خیالوں کے مطابق الباکستان کو کئی قسم کے مسائل کا سامنا ہے جن میں ملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال، بڑھتی ہوئی انتہاپسندی ا ورعدم برداشت، آزادیِ اظہارِ رائے پر قدغن، اقلیتوں کا استحصال اورخواتین کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان وغیرہ جیسے فرضی دکھڑے شامِل ہیں۔