اخباری اطلاعات کے مطابق طلبہ تنظیموں کے علاوہ جامعہ کراچی میں دو کالعدم تنظیمیں (سپاہ محمد اور سپاہ صحابہ) بھی سرگرم عمل ہیں جو نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف دیواروں پر چاکنگ کرتی ہیں بلکہ جامعہ کے حدود میں اسٹڈی سرکلز کا انعقاد بھی کرتی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل پرقائم اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان کا قبضہ پولیس کاروائی کے دوران ختم کرا لیا گیا اور 17ارکانِ جمعیت کو گرفتار کر لیا گیا۔اس گرفتاری کے خلاف جمعیت ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے مسافر بس کو نذرِآتش کر دیا