اُجرتی مہمان (تحریر: آئزک بشویس سنگر، ترجمہ: اسامہ خالدی) Usama Khalidi جولائی 10, 2020 Fiction, Translations, عالمی ادب باہر ایک ٹرک تھا، جو چل پڑنے کا نام نہیں لے رہا تھا، ٹررر ٹرررر کیے جا رہا تھا۔ ہاں ہاں، دھیان سے! اور پھر ایک ایسی گہری سانس جیسے اس کی دھاتی روح ابھ...