سوال یہ ہے کہ۔۔۔۔۔ کیا تم قاتل ہو ناترک کر سکتے ہو؟

محمد حمید شاہد: "دیکھو قوم اور بھیڑ میں بڑا فرق ہوتا ہے"۔۔۔۔اس کی شہادت کی انگلی میرے کندھے کو کاٹ رہی تھی۔"قوم منظم ہوتی ہے۔۔۔۔ ایک" اس کی انگلی اب اوپر فلک کو اٹھ رہی تھی اور۔۔۔۔ اور۔۔۔۔ بات آگے بڑھانے سے پہلے ہی اس کی ساری انگلیاں پھیل کر ہوا میں بھٹکنے لگیں۔۔۔