نفرت کی تکون

محمد حنیف: کئی برس تک لیاقت علی المعروف احسان اللہ احسان ملکی ذرائع ابلاغ پر دکھائی دینے والا ایک دہشت ناک مگر جانا پہچانا چہرہ تھا۔ تحریک طالبان پاکستان کے ہر حملے کے بعد وہ اپنے آڈیو پیغامات یا خونریزی پر مبنی ویڈیوز میں فاتحانہ بیانات کے ذریعے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے دلوں میں خوفِ خدا اور عوامی حلقوں میں سراسیمگی پھیلایا کرتے تھے۔