آرکی ٹائپل کُڈھب کردار (فارحہ ارشد) Fareha Arshad دسمبر 2, 2018 Fiction قبر نے اس کی انگلی تھامی اور اس کے ساتھ ساتھ چلنے لگی۔ وہ جو چہچہا رہی تھی۔ ہموار زمین پر قدم مضبوطی سے جمائے قلانچیں بھرتی، دلچسپی سے ہر چیز کو تک ر...