آج کا گیت: کون اس راہ سے گزرتا ہے (ناصر کاظمی، مہدی حسن)

کون اس راہ سے گزرتا ہے
دل یوں ہی انتظار کرتا ہے

دیکھ کر بھی نہ دیکھنے والے
دل تجھے دیکھ دیکھ ڈرتا ہے

شہر گل میں کٹی ہے ساری رات
دیکھیے دن کہاں گزرتا ہے