قبلہ جب کبھی ولایت سے لوٹیں اور ہم بے چاروں سے ہم کلام ہوں تو ان کے لفظ سننے والوں کے کانوں میں رس گھولیں، پہروں سن لیں، مجال ہے جو قبلہ وما علینہ پر اتفاق کریں
تصور کیجئے کہ موجودہ پاکستانی میڈیا اگر سن اکہتر میں بھی یوں ہی سب سے پہلے سب سے تیز ہرخبر پر نظر رکھے ہوئے لمحہ بہ لمحہ ارض و سما اور دنیا بھر کی خبروں کے سہارے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتا ،تو مشرقی پاکستان ٹوٹنے کی خبر کیسے نشر کرتا؟
جمہوریت کی بقا کے لیے ایک بااختیار، آزاد، شفاف اور موثر الیکشن کمیشن بے حد ضروری ہے، اب سبھی جماعتیں اس اہم نقطے پر متفق نظر آرہی ہیں۔ پھر لفڑا کیا ہے؟!
سنتے آئے ہیں کہ بڑے لوگوں کی عنائتیں بھی بڑی ہوا کرتی ہیں اور عداوتیں بھی۔ پچاس کی دہائی تھی، استاد بڑے غلام علی خان نے کچھ گا کر سنایا تو ذوالفقار علی بخاری نے ٖغلطی نکالی۔۔۔۔
حضرت مولانا نے بلاتوقف حکم صادر فرمایا کہ "پس تحقیق اس گناہ ِ کبیرہ کی سزا، سنگسار کرنا ہی ٹھہرتی ہے۔" اور پھر میدان سج گیا، لورالائی کے قریب کلی کوئی میں شادی شدہ مر د ا ور خاتون کو بدکاری کا مرتکب قرار دے دیا گیا،
مذاکرات کے کنویں میں پھر ڈول ڈالا گیا ہے، معلوم نہیں کہ حکومتی مذاکرات کار طالبان کی مذاکرات کی کمیٹی سے کیا حاصل کریں گے اور انہیں بدلے میں کیا پیش کریں گے۔
ویسے حضرت آپ کب تک 'اسلام' کے نام پر ایسے اوچھے بیانات اُچھال کر معاشرتی انتشار پیدا کرتے رہیں گے؟ میں نے آج تک آپ جناب کے منہ سے کسی جلسے میں اخلاقیات، سماجیات یا اسلام کی رو سے اقلیتی اور بالخصوص انسانی حقو ق کی بات نہیں سنی۔
مٹی کی خوشبو خون میں رچی ہوتی ہے، پھر چاہے آپ اِدھر کے ہو جائیں یا اُدھر کے، آنکھوں میں ایک خاص چمک، لہجے کی مٹھاس اور طبیعت کا اوتار آپ کو اپنی مٹی سے پیوستہ رکھتا ہے، دھرتی ماں کی محبت نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہے۔
اہل وطن سے درخواست ہے کہ وہ 'کمانڈو' کی صحت کاملہ کے لیے اجتماعی دعا فرمائیں، کیونکہ میں سنوں، بیماری کی علامات ہو بہو 'ہارٹ اٹیک' سے ملتی جلتی تھیں، بقول شخصے، اس صورتحال کو ' پری گین' کہا جاتا ہے،
سنکی کہیں کے۔۔!! عقل گھاس چرنے چلی گئی ہے ان کی۔۔!! دلوں پر قفل ڈال دئیے گئے ہیں ان منحوسوں کے۔۔!! کہتے ہیں ناظمین کے کمروں سے پستول کی گولیاں اور شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔!
شہادت کی بات ہو تو ہمارے 'ملاوں' نے 'دلیل و منطق اور فہم و فراست 'کی آخری حدووں کو کامیابی سے عبور کر تے ہوئے، حکیم اللہ محسود کو شہیدقرار دے ڈالا۔ بھانت بھانت کی بولیوں کے بیچ ایک آواز ہمارے عزیزم قبلہ حج...